اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں ڈرائی ویسٹ کو ری سائیکل کرکے استعمال میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )یو این ڈی پی کے ساتھ ملکر ایک منصوبہ شروع کررہا ہے جس کے تحت کوڑے کو ابتدائی جگہ پر سے دو حصوں میں تقسیم کرکے ڈرائی ویسٹ کو ری سائیکل کرکے استعمال میں لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر تین مہینے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سیکٹر ای سیون، مارگلہ ری ٹریٹ، پارک انکلیو اور آئی ایٹ شامل ہیں۔ یو این ڈی پی تین ماہ کے لئے ان سیکٹروں کے تمام گھروں میں دو الگ انگ کے شاپنگ بیگ فراہم کرے گا تاکہ خشک اور دیگر کوڑا کرکٹ کو الگ کیا جاسکے، اس مقصد کیلئے شعبہ سینی ٹیشن کی 6 گاڑیاں استعمال کی جائیں گی ،کچن ویسٹ کو الگ کرکے تلف کردیا جائے گا جبکہ ڈرائی ویسٹ کو یو این ڈی پی ری سائیکل کرے گا جس سے ڈسٹ بن، پارک فرنیچر اور دیگر چیزیں بنائی جائیں گی جو سی ڈی اے واپس انہی سیکٹروں میں نصب کرے گا،ابتدائی طور پر اس منصوبے میں سیکٹر ای سیون، مارگلہ ری ٹریٹ، پارک انکلیو اور سیکٹر آئی ایٹ کے علاقے شامل ہیں۔ جس کے بعد اس منصوبے کا دائرہ کار شہر کے دیگر سیکٹروں تک پھیلا یاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker