اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ، پولیس کیلئے دو منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد،اسلام آباد ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جسمیں اسلام آباد پولیس کیلئے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

یہ منصوبے اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کی کیمروں سے نگرانی کے لیے 680 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد کے تھانوں کیلئے اکائونٹس کے عملے کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی جس کے بعد یہ تھانے مالی طور پر آزادانہ طور پر کام کریں گے۔ اس سے تھانوں میں چیک اینڈ آڈٹ کنٹرول سسٹم بھی بہتر ہو گا۔ اس اقدام سے ہر پولیس اسٹیشن کو پہلی بار بجٹ فراہم کیا جائے گا اور یہ بجٹ پی ایس لیول پر خرچ کیا جائے گا۔مزیدبرآں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ٹی میں پہلے سے نصب کیمروں کی پرفارمنس آڈٹ کی جائے اور اسے ڈی ڈبلیو پی فورم کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ٹیکنالوجی کی افادیت اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ایس ڈی جی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker