اسلام آباداہم خبریںتازہ ترینعلاقائی

سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کے 4افسر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،خراب کارکردگی پر معطل

اسلام آباد، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور خراب کارکردگی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے شعبہ انوائرمنٹ کے 4افسران کو معطل کر دیا گیا ،چاروں افسران کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے شعبہ انوائرمنٹ کے 4اعلیٰ حکام کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ،معطل کئے گئے افسران میںگریڈ 17کے ڈی اے او انوائرمنٹ ایسٹ محمد فیروز، گریڈ 17کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعبہ انوائرمنٹ خضر حیات ،آڈٹ آفیسر انوائرمنٹ 2 چوہدری بشیر احمد اور گریڈ 17کے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سکیپ محمد عالم شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور خراب کارکردگی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ، چاروں افسران کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker