اہم خبریںپاکستان

منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلے کی 18مئی کی کازلسٹ تبدیل

اسلام آباد(آئی پی ایس ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کی نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر، وکیل فیصل چوہدری جبکہ منحرف ارکان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ اور وکیل خالد اسحاق پیش ہوئے۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزکے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ میں ردوبدل کردی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی 18 مئی کی کازلسٹ میں تبدیلی کردی ہے اور نئی کاز لسٹ جاری کی ہے۔18 مئی کی کاز لسٹ سے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہٹادیا گیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کل ہی منحرف ارکان کا فیصلہ سناسکتا ہے اور اضافی کاز لسٹ بھی جاری کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ 18 مئی کو 12بجے سنانے سے متعلق کازلسٹ جاری کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker