اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار سمیت 4 افراد شہید

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار اور 1 شہری سمیت 4 افراد شہید ہوئے ہیں۔خود کش دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔دھماکا ہونے کے کچھ دیربعد ہی ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker