اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا دیدیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا دیدیا

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الیکشن کمیشن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی صورتحال پر حکام کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کسی کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے باہر گیس ماسک اور آنسو گیس کے شیل پہنچانے کی ہدایات کردی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker