اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی۔

سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں 16 دسمبر سے 28 فروری 2023 تک تعطیلات رہیں گی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع کے سکولز میں موسم سرما کے دوران اڑھائی ماہ کی تعطیلات کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker