آزاد کشمیراہم خبریں

نیلم ، ٹریفک کے المناک حادثے میں6خواتین جاں بحق

نیلم(آئی پی ایس)آزاد کشمیر میں ووٹرز کو لے جانیوالی جیپ کھائی میں جاگری،6 خواتین ووٹرز موقع پر ہی دم توڑ گئیں تھیں جبکہ ڈرائیور سمیت 7 خواتین ووٹرز زخمی ہوئی ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے، پولیس

آزادکشمیر کے علاقے وادی نیلم میں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 خواتین ووٹرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 7 خواتین زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جیپ کو حادثہ دودھنیال کے علاقے میں موڑ کاٹتے وقت پیش آیا جس کے باعث جیپ بےقابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور خواتین کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 6 خواتین ووٹرز موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ڈرائیور سمیت 7 خواتین ووٹرز زخمی ہوئیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker