اہم خبریںپاکستان

سابق پی ٹی آئی ایم این اے عائشہ گلالئی کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت ،چودھری سرور ، جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، شمالی پنجاب کے صدر چوہدری انصر فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ چودھری شجاعت نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا، آج میں چودھری شجاعت صاحب کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔
چودھری سرور نے عائشہ گلالئی کو ق لیگ میں خوش آمدید کہا، چودھری شافع حسین نے کہا کہ ہم عزت اور رواداری کی سیاست کو لے کر آگے چلیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker