اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو کھری کھری سنانے والے تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ

لاہور(آئی پی ایس )سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا گیا۔ایاز امیر نے بتایا کہ دفتر سے نکلتے ہی ایک کار نے ہماری گاڑی بلاک کی اور 6 افراد نے تشدد کیا۔ایاز امیر کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے شناخت سے بچنے کیلے ماسک پہن رکھا تھا۔

صحافتی تنظیموں نے ایاز امیر پر تشد کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، ایاز میر پر حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچا جاے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایاز میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،ایاز میر پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اس واقعے کی فی الفور تحقیقات کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے،اس قسم کی نیچ حرکتوں سے پاکستان کی بقا اور سربلندی کی جنگ کو ناکام نہیں کیا جا سکتا،ملک کی عدالتیں اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ایاز میر کو انصاف فراہم کریں ۔

واضح رہے کہ ایاز میر نے ایک روز قبل ہی پی ٹی آئی کے رجیم چینج سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھری کھری سنائیں تھیں جبکہ انہوں نے اداروں پر بھی تنقید کی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker