پشاور(آئی پی ایس )ضمنی انتخابات، اے این پی نے چارسدہ اور پشاور کیلئے امیدواران کا اعلان کردیااین اے 31 پشاور سے حاجی غلام احمد بلور اور این اے 24 چارسدہ سے صوبائی صدر ایمل ولی خان امیدوار ہوں گیدونوں امیدواران کے ناموں کی منظوری صوبائی پارلیمانی بورڈ نے دے دیپارلیمانی بورڈ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین ایمل ولی خان منعقد ہوااجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک، اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی نے شرکت کی ، عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے ضمنی انتخابات کیلئے پشاور اور چارسدہ سے امیدواران کا اعلان کردیا۔ این اے 31 پشاور سے حاجی غلام احمد بلور جبکہ این اے 24 چارسدہ سے صوبائی صدر ایمل ولی خان امیدوار ہوں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایمل ولی خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک، اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی نے شرکت کی۔ پارلیمانی بورڈ نے متفقہ طور پر دونوں امیدواران کے ناموں کی منظوری دے دی۔
Related Articles
ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
منگل, 23 اپریل, 2024