اہم خبریںپاکستان

امریکہ میں پا کستانی سفیرمسعود خان کو کانگریس کا خصوصی اعترافی سرٹیفکیٹ پیش

واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی کانگرس رہنما ال گرین کی جانب سے پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف ،پاکستانی سفیرکو ال گرین کی جانب سے کانگریس کا خصوصی اعترافی سرٹیفکیٹ(سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکیگنیشن )پیش کیا گیا ۔

سرٹیفکیٹ پاکستانی سفیر کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات اور ٹریڈ کے فروغ کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔کانگریس رہنما ال گرین نے کہا کہ معاشی تعلقات اور ٹریڈ پر مبنی سفارت کاری کے حوالے سے آپ کے عزم کو سلوٹ کرتا ہوں۔

پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے کانگریس رہنما ال گرین اور کانگریس پارلیمانی گروپ کی سربراہ شیلا جیکسن کا پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے کاوشوں پر شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker