اہم خبریںتازہ ترین

وفاقی حکومت نے مبینہ لیک آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں

 

وفاقی حکومت نے لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز طلب کیے جانے پر تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں۔ گزشتہ روزذرائع کے مطابق مبینہ لیک آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو جمع کروائی گئی ہیں۔لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر سربراہی 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker