اہم خبریںپاکستانکھیل

شائقین کیلئے بڑی خبر ،ایشیا کرکٹ کپ 2023کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

دبئی /لاہور،پاکستان کو 2023ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔

دبئی میں گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ گنگولی نے راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی۔2022کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں ہونیوالا کپ 50اوورز پر مشتمل ہوگا۔ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی جبکہ یہ فیصلہ دبئی میں اے سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔علاوہ ازیں اس موقع پربھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی تاہم دعوت کے باوجود رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی اور سربراہ بی سی سی آئی کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بات چیت کی گئی اور ایشین بلاک کو متحرک کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے بھی جمعرات کو رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔ جے شاہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker