اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت

راولپنڈی (آئی پی ایس )بلوچستان کے زلزلہ زدہ متاثرین کی مدد کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں تعینات فوجی دستوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ ریلیف، ریسکیو و بحالی کی کوششوں میں سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں کی اکثریت کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker