اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیلئے کنگ عبدالعزیز میڈل

ریاض(آئی پی ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت عسکری شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا

 

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا قصر اسلام پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں دونوں کے درمیان اہم ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز میڈل کے اعزاز سے نوازا اس موقعہ پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی, پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی شریک تھے

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker