اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کامبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستا ن تحریک انصاف مڈل ایسٹ کی جانب سے ، عقیل احمد آرائیں ڈپٹی سیکٹراو آئی سی برائے مڈل ایسٹ نے مبشر افضل چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گروپوں نے بلا تفریق شرکت کی ۔

یہ تمام گروپس یہاں سعودی عرب میں پی ٹی آئی کے بینر تلے الیکٹڈ باڈیز کا حصہ ہیں اور رہے ہیں۔ ان میں خصوصی طور پر پی ٹی آئی سعودی عربیہ چیپٹر کی نمائندگی سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستا ن تحریک انصاف سعودی عربیہ چیپٹر ارسلان شاہد نے کی۔ اسی کے ساتھ سٹی بادیز کی طرف سے پاکستا ن تحریک انصاف جدہ کے صدر خواجہ حماد کی قیادت میں انکی پوری ٹیم نے شرکت کی جن میں جنرل سیکرٹری پاکستا ن تحریک انصاف جدہ ، اشفاق واحد بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ سے ڈاکٹر انور جاوید ، صدر پاکستا ن تحریک انصاف مکہ سٹی نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، جن میں سید وسیم شاہ جنرل سیکرٹری پاکستا ن تحریک انصاف مکہ بھی شامل تھے۔اسکے علاوہ سابقہ باڈیز سے قیصر جاوید ، سابق صدر پی ٹی آء جدہ، اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عربیہ چیپٹر چوہدری ظہیر اور سینیئر راہنما ریاض شاہین آفریدی بھی شریک ہوئے۔جدہ سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری عمران شاہ ، شہباز بھٹی سابقہ سینیئر نائب صدر جدہ اور دیگر معروف شخصیات اور رہنماوں نے اپنی موجودگی سے پروگرام کو رونق بخشی۔اسکے علاوہ صائمہ طارق چوہدری ممبر کوآرڈینیٹر پاکستا ن تحریک انصاف جدہ کی قیادت میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستا ن تحریک انصاف کے سینئر راہ نما اور سابقہ جنرل سیکٹری ویسٹرن ریجن انجم اقبال وڑائچ نے بخوبی انجام دیئے ۔ انہوں نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ الیکٹڈ سٹی باڈی اور نیشنل الیکٹڈ باڈی جس کی سربراہی مفتی عزیر بھٹہ کر رہے ہیں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا اور انکے شانہ بشانہ چلنے کا یقین دلایا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول سیہوا ، اسکے بعد پاکستا ن تحریک انصاف جدہ کے صدر خواجہ حماد نے اسقبالیہ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستا ن تحریک انصاف جدہ ، اشفاق واحد نے کہا کہ ہر شخص کو انفرادی طور پر اپنی ذاتی تصحیح کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی۔ سینیئر خاتون رہنما ثریا جبیں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو اپنی ایک نظم کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا۔دیگر مقررین میں پی ٹی آئی سعودی عربیہ چیپٹر کیسینیئر نائب صدر بابر اکرم اعوان ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستا ن تحریک انصاف سعودی عربیہ چیپٹر ارسلان شاہد، سے ڈاکٹر انور جاوید ، صدر پاکستا ن تحریک انصاف مکہ سٹی، سابقہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سعودی عربیہ چیپٹر بھی شامل تھے۔ چوہدری اکرم فیض، چوہدری امجد علی گجر، چوہدری فیاض احمد، رانا محبوب احمد، شعیب الطاف، عبدالرحمن کمبوہ، میاں زبیر، ساجد بل، شہزاد ہنجرا، مظہر انجم تمور گورایہ، جمشید جمی ،اسماعیل رضا، عمران بھائی، بصیر پراچہ، سمیت میڈیا کے دوستوں نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker