اہم خبریںپاکستان

معاون خصوصی عامر ڈوگر کی محسن پاکستان ڈاکٹرقدیر کی قبر پر حاضری

اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو قوم ہمیشہ قومی ہیرو کے نام سے یاد رکھے گی اور انکی ملک کی خاطر دی جانے والی خدمات اور احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی، پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی ،ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات ملک و قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker