اہم خبریںپاکستان

علی نواز اعوان کا این اے 53 کا جلسہ جیلانی گراؤنڈ میں کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو بہارہ کہو میں تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں بہارہ کہو اور گردو نواح کے لیے بڑا اعلان کیا جائے گا، جلسے میں اسد عمر اور راجہ خرم نواز سمیت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 کے اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 10 اکتوبر بارش کے باعث ملتوی ہونے والے جلسے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام علاقوں کے ذمہ داران نے بارش کے باوجود بڑی تعداد میں شرکا کو نکالا اس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے شرکا سے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ ہم یہ جلسہ پہلے سے زیادہ منظم اور زیادہ قوت کے ساتھ جیلانی گراؤنڈ بہارہ کہو میں منعقد کریں گے جس میں این اے 53 سمیت اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے عوام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اور جلسے میں بہارہ کہو اور گردو نواح کے لیے بڑا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10 اکتوبر کو بارش کے باوجود نکلنے والی ہماری ریلیوں نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں اور 31 اکتوبر کا جلسہ مخالفین کے پراپیگنڈے کا خاتمہ کر دے گا، اجلاس میں عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker