اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

13اگست کا جلسہ پاکستانی سیاست کو نیا رخ دے گا، علی نواز اعوان

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 13 اگست کا جلسہ پاکستانی سیاست میں نئے رخ کا تعین کرے گا انشااللہ ہمیشہ کی طرح اسلام آباد اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کرے گا کہ وفاقی دارالحکومت پی ٹی آئی کا کا مرکز ہے

ریجنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا 13 اگست کی شام ہم جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ نئے خود مختار پاکستان کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہمیشہ پارٹی کا ہراول دستہ رہا ہے اور آئندہ بھی ہم اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھیں گے انشا اللہ پریڈ گروانڈ کو ایک مرتبہ پھر بھر کر دکھائیں گے یہ جرات کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں کہ وہ پریڈ گرانڈ میں جلسہ کرسکے جبکہ پی ٹی ایک ہی سال میں تیسری مرتبہ پریڈ گرانڈ بھرنے جارہی ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ کپتان نے جو کہا وہ سچ کر دکھایا انہوں نے کہا تھا کہ “میں کلا ہی کافی آں” اور آج وہ ثابت بھی کررہے ہیں انشااللہ وہ تمام 9 حلقوں سے انتخاب جیت کر نیا ریکارڈ قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے سے گھبرا رہی ہیں اسی لئے تکنیکی وجوہات ڈھونڈی جا رہی ہیں مگر انشااللہ ان کو کچھ نہیں ملے گا اجلاس میں ریجنل ایڈوائزری کونسل کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker