اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں شدید بارش، پی ٹی آئی کا بہارہ کہو جلسہ ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد، اسلام آباد میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے بہارہ کہو جلسہ ملتوی کر دیا گیا

اس سلسلے میں اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم بہارہ کہو میں ایک عظیم الشان جلسہ کرنے جارہے تھے جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنان نے زبردست محنت کی تھی تاہم اچانک تبدیل ہونے والے موسمی حالات کی وجہ سے ہمیں مجبورا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ ہم جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کریں گے، انہوں نے اپنے پیغام میں جلسہ انتظامیہ اور اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker