اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

اے این ٹی ایچ اور آئی ایم ڈی سی کا پاکستان میں ریسرچ کلچر کو بڑھاوا

اسلام آباد، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے 13 اکتوبر 2021 کو اپنے ڈاکٹرز، فیکلٹی میمبرز اور طلبا کے لیے رائٹنگ ریسرچ گرانٹ کے موضع پر ایک اعلی تربیتی نشست کا اہتمام کیا۔

معروف ٹرینر شوکت علی جاوید نے تربیت دی۔ جناب شوکت پلس انٹرنیشنل اور پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنسز کے چیف ایڈیٹر ہیں ، اور ایسٹرن میڈیٹیرینین ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز کے سیکرٹری ہیں۔ تربیت اس بات پر مرکوز تھی کہ کس طرح ایک واضح ، جامع اور مربوط گرانٹ کی تجویز لکھی جائے جو فنڈنگ ایجنسیوں کی معیار پر پورا اترتی ہو۔ ٹرینرز نے جدیدطریقے بتائے کہ کیسے تیزی سے اور زیادہ مثر طریقے سے گرانٹس کے حصول کے لئیلکھیں اور حقیقی زندگی کے کیس کے منظرنامے شیئر کییتاکہ شرکا کو گرانٹ پروپوزل لکھنے کے فن کو آسانی سے سمجھنے میں مدد ملے اور ملک میں ریسرچ کلچر کو تقویت مل سکے۔فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے سیشن میں حصہ لیا اور اسے کافی مفید پایا۔ انہوں نے ایسے فائدہ مند سیشن کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی اور ڈین سید شعیب حسین شاہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کلچر کا فروغ ادارے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے اور اس فلسفے کے ساتھ آئی ایم ڈی سی اور اے این ٹی ایچ مستقبل کے ریسرچ لیڈر زتیار کر رہے ہیں جوعالمی سطح پر ملک کی ترقی میں بھر پور حصہ ڈالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker