اسلام آباد،آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائیگا، آئندہ ہفتے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آئینگی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت قانون کا خیال نہیں رکھا گی، صدر مملکت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھایا گیا۔اے جی پی نے کہا کہ کورونا وبا ختم نہیں ہوئی اور رواں مالی سال کا بھی آڈٹ ہوگا، فنڈز کے غیر شفاف استعمال پر نظر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔اجمل گوندل نے کہا کہ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر کاروائی کریں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس میں بیرونی امداد شامل ہے۔
Related Articles
بانی پی ٹی آئی کو زہر دینے جبکہ بشریٰ بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیرسٹر گوہر
جمعرات, 18 اپریل, 2024
پاکستان میں کینو لاکی کاشتکاری کےلئے جدید ہارویسٹنگ مشینری متعارف کر وادی گئی
جمعرات, 18 اپریل, 2024