اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک

راولپنڈی(آئی پی ایس)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی ہلاک ہو گیا، دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker