اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،درجنوں دہشت گرد ہلاک

پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا میں گزشتہ ماہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کیے جس دوران 40 دہشت گرد مارے گئے۔

مشترکہ آپریشنز صوبے کے 7 اضلاع لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، پشاور، صوابی ، نوشہرہ اور بنوں میں کیے گئے۔اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق فروری میں کے پی پولیس وسکیورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کے دوران 40 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشنز کے دوران 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

مشترکہ آپریشنز صوبے کے 7 اضلاع لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، پشاور، صوابی ، نوشہرہ اور بنوں میں کیے گئے جن میں سے شمالی وزیرستان میں 9 اور لکی مروت میں 24 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشنز کے دوران 21 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker