اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور (آئی پی ایس) یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی شریک تھے۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker