پاکستانتازہ ترینصحت

پولیونے پاکستان میں پھر سر اٹھا لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)پولیو ملک میں پھر سر اٹھانے لگا ، پچھلے سال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا تھا جبکہ رواں برس پاکستان سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے،

 

انسداد پولیو کیلئے تین بار مہم چلائی جا چکی ہے -ترجمان وزارت صحت نے شمالی وزیرستان سے ایک سالہ بچے میں پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونا تشویش ناک ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے -ایک بھی کیس ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے -بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے لازمی ہے کہ ہر مہم میں تمام بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں جائیں-

 

وائرس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، میں بذات خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں -میں نے کیسز متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہیاور ابھی مزید حساس اضلاع کا دورہ بھی کروں گا ۔جبکہ وفاقی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ س سال پولیو کے پہلے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہمیں مزید کیسز آنے کا خدشہ تھا، جنوری سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں وائرس کے پھیلاو کے تدارک کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے،سیکرٹری صحت کے مطابق پولیو پروگرام نے جنوبی خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع کو پولیو وائرس کے لئے حساس قرار دیئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker