دبئی (آئی پی ایس) خلیجی تعاون کونسل ممالک کی ہیلتھ کونسل نے ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے جلے ہوئے جسم کے علاج کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ الوطن اخبار کے مطابق جی سی سی ممالک میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر کوئی شخص آگ سے متاثر ہو جائے یا موسم سرما کے دوران انگیٹھی یا ہیٹر استعمال کرتے ہوئے اس کا جسم آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ سے اس کا علاج ہو سکتا ہے۔ جی سی سی ہیلتھ کونسل نے بیان میں کہا کہ ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے جلے ہوئے جسم کا علاج ممکن ہے جو سراسر غلط ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے جلا ہوا حصہ آلودہ ہو سکتا ہے۔ جی سی سی ہیلتھ کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ آتشزدگی کے باعث جھلسنے پر سب سے پہلے اس جگہ سے دور ہوں اور جھلسے ہوئے حصے پر 20 منٹ تک ٹھنڈا پانی ڈالتے رہیں۔ برف یا برف کا پانی جھلسے ہوئے حصہ پر نہ لگائیں اور کسی بھی چیز کو جھلسی ہوئی جگہ پر رکھنے سے گریز کریں۔
Related Articles
ہمیں خطے میں مختلف “چھوٹے گروہوں” کو اکٹھا کرنے کے خلاف انتہائی محتاط رہنا چاہئے، چینی وزیر خارجہ
جمعرات, 18 اپریل, 2024
چین کی ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امریکہ کی جانب سے میزائل سسٹم کی تعیناتی کی سختی سے مخالفت
جمعرات, 18 اپریل, 2024
چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ حاصل کر لی، چینی میڈیا
جمعرات, 18 اپریل, 2024
چین،جینگ ہائی پھنگ کو “خصوصی کلاس ایرو اسپیس میرٹوریس میڈل” سے نوازنے کا فیصلہ
جمعرات, 18 اپریل, 2024
بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر متعلقہ ممالک غلطیاں دہرانے سے گریز کریں ، چینی وزارت خارجہ
جمعرات, 18 اپریل, 2024