صحت

خیبرپختونخواہ حکومت نے صحت کارڈ کیلئے کتنی رقم مختص کرے گی ؟تفصیل سامنے آگئی

 

پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے ترقیاتی بجٹ 23-2022 میں صحت کے لئے 28 ارب مختص کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے ۔

 

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں صحت کارڈ کے لئے 25 ارب روپے مختص کئے جائیں گے جبکہ جنوبی اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لئے 1 ارب روپے بجٹ میں شامل ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں کے لئے23 ارب 46 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن کے لئے مختلف منصوبے اے ڈی پی کا حصہ ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker