صحت

پولیو کے خاتمے کیلئے 2023اہم ،مارچ میں بھی مہم چلائی جائے گی ،قادر پٹیل

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے، اس دوران انتالیس اضلاع میں ساٹھ لاکھ سے زیادہ بچوں کو، انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

 

وفاقی وزیر صحت نے2023 کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اہم قرار دیدیا ہے۔عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے بار بار ویکسین پلانا بہت ضروری ہے۔ مارچ میں ایک اور انسداد پولیو مہم ہوگی۔وزارت صحت کے مطابق فروری میں لاہور، فیصل آباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے سات اضلاع میں مہم ہوئی،

 

جن میں بنوں، ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی وزیرستان ، بالائی جنوبی وزیرستان، زیریں جنوبی وزیرستان اور لکی مروت شامل ہیں۔تیس اضلاع کی مخصوص یونین کونسلز میں بھی بچوں کو قطرے پلوائے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کے بیس کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر دو ہزار بائیس کے بعد ملک بھر میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker