تعلیم

پانچویں تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ ناقابل عمل ہے، ملک ابرار حسین

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارلحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک فوری چھٹیاں

 

جبکہ چھٹی سے اوپر کی کلاسز کے اوقات میں کمی لانے کے حکم نامہ کو نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا اس سے تعلیمی بدحالی کاشکار شعبہ مزید تباہی کا شکار ہوجائے گا، ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کا کہناہے کہ حکومت موسمی اثرات کے نام پر تعلیمی تباہی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔

 

گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اپنے بیان میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں پیرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے جس میں کہاگیاہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت کا تعلیمی سلسلہ فی الفور بند کردیا جائے جبکہ مڈل لیول کے بچوں کے تعلیمی اوقات کم کردیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ موسمی حالات کا انہیں اچھی طرح ادراک ہے اور وہ اس کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ بچوں کو پہلے ہی صبح جلدی بلا کر جلدی چھٹی دی جارہی اور بجلی کا متبادل انتظام،ہوا، پانی کے مکمل انتظامات کیے جاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث پاکستان کا تعلیمی سلسلہ پہلی ہی شدید متاثر ہواہے اور اسوقت حالت یہ ہے کہ اکثر بچوں کو لکھنا پڑھنا ہی بھول چکاہے ان حالات میں جب بھی ہم لوگ تعلیمی سلسلہ سیدھی راہ پر ڈالتے ہیں حکومت کی جانب سے کوئی نہ کوئی غیرمنطقی فیصلہ سامنے آجاتاہے جو تعلیمی فروغ کے لیے اٹھائی جانے والی ہماری تمام کوششوں پر پانی پھیر دیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی سابقین کی طرح ویہ روش اپنائے ہوئے ہے۔ ملک ابرار حسین نے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق بچوں کی کیئر کریں اور تعلیمی اوقات صبح جلدی کرتے ہوئے جلد چھٹی دے دیا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker