اسلام آبادتعلیمعلاقائی

ماڈل سکول فار بوائز بھڈانہ کلاں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پہلے نمبر پر آ گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی نظامت تعلیمات کے ترنول سیکٹرمیں طلبا و طالبات کیلئے قائم سیکنڈری لیول کے تعلیمی اداروں میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز بھڈانہ کلاں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سو فیصد رزلٹ دیکر پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات2022 میں وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت ترنول سیکٹر میں قائم طلبا و طالبات کے سیکنڈری لیول کے 20تعلیمی اداروں میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز بھڈانہ کلاں نے سو فیصد رزلٹ دیا ہے اور وہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ طالبات کے تعلیمی اداروں میں اسلام آبا دماڈل سکول فار گرلز بی کیو بی اور اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز میرا بیری نے بھی سو فیصد رزلٹ دیا ہے ۔

ترنول سیکٹر کے طلبا و طالبات کے بیس تعلیمی اداروں میں 1810امیدوار میٹر ک سالانہ امتحانات میں انرولڈ ہویئے جن میں سے 1804بچوں نے امتحان میں حصہ لیااور1333امیدوار کامیاب ہوئے۔بوائز کے تعلیمی اداروں میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز(آئی ایم سی بی ) بھڈانہ کلاں نے سو فیصد رزلٹ دیا اور اس ادارے کا سو فیصد رزلٹ پرنسپل محمد عارف کے مرہون منت ہے جنہوںنے طلبا کی بھرپور تیاری میں اہم کردار ادا کیا دوسرے نمبر پر اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز نو گزی نے 84فیصد رزلٹ دیا جبکہ آئی ایم سی بی ترنول 69فیصد ،آئی ایم سی بی میرا بیری 62فیصد، آئی ایم سی بی گولڑہ 54فیصد، آئی ایم سی بی حاجی کیمپ اورآئی ایم سی بی شاہ اللہ دتہ52فیصد،آئی ایم سی بی سنگ جانی 45فیصد، آئی ایم سی بی نون 43فیصداور آئی ایم سی بی میرا اکو 11فیصد رزلٹ دے سکا ۔

اسی طرح طالبات کے تعلیمی اداروں میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ( آئی ایم سی جی )ترنول97فیصد، آئی ایم سی جی نوگزی، بھڈانہ کلاں اور سنگ جانی نے 96فیصد،آئی ایم سی جی شاہ اللہ دتہ ، جھنگی سیداں 95فیصد ، آئی ایم سی جی گولڑہ 85فیصداور آئی ایم سی جی آئی چودہ ون کا رزلٹ 94فیصد رہا ۔ترنول سیکٹر کے ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان نے ترنول سیکٹر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ سال مزید اچھے رزلٹ دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker