پاکستانتعلیم

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا طلباء کے لئے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام

اسلام آباد-اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے اسلام آباد میں مارگلہ ہائیکنگ ٹریل 3 پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہائیکنگ ایونٹ کا اہتمام کیا جس میں طلبہ، اساتذہ ، سٹاف ممبران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بہت بڑی تعداد میں جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج اور ہسپتال کی سینئر انتظامیہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔

آئی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی نے کہا کہ ادارہ اپنے طلبا کو اعلی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں ہے تاکہ مستقبل کے یہ طبی ماہرین پیشہ ورانہ تعلیم، قابل اعتماد تجربے، عِلمی سرگرمیوں اور طبی تحقیق کے زریعے معاشریکی بھر پور خدمت کرنے کے قابل ہو سکیں۔یاسر نیازی نے کہاکہ کالج اور ہسپتال ہر سال الگ سے ہم نصابی سرگرمیوں کا ہفتہ بھی منعقد کرتے ہیں جس میں والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ جیسے کھیلوں کے ساتھ تفریحی میلے، فنون لطیفہ، کوئز، مباحثے اور شاعری کے مقابلے بھی شامل ہوتے ہیں۔ہائیکنگ ایونٹ جس میں موسیقی اور تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں

، تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ طلبا، اساتذہ اور دیگر شرکا نے کالج انتظامیہ کا ایسی مفید تقریب کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں امید ظاہر کی کہ کالج مستقبل میں ان کے لیے مزید ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کریگا۔ ادارے کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمران علی غوری نے کہا کہ کالج میں طلبہ کو مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بننے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہیں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیاں کالج اور ہسپتال کی معاشرے میں صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی کاوشوں کو تقویت بخشتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker