اہم خبریںتعلیم

چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کیلئے انٹرویوز کل سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(قاضی بلال)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے تقرر کیلئے انٹرویوز کل پیر کو اسلام آباد میں ہونگے سرچ کمیٹی انٹرویو لے گی انٹرویو کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ۔54امیدواروں سے انٹرویو لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شائستہ کو وقتی طورپر قائم مقام ایچ ای سی کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے ۔ سرچ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر تعلیم و تربیت رانا تنویر اور سیکرٹری تعلیم ناہید شاہ درانی کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی بڑی یونیورسٹی قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے چیئرمین ایچ ای سی بننے امکانات زیادہ ہیں ۔ میرٹ پر تقرر کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایات جاری کی ہوئی ہے اور سیاسی اثر و رسوخ کو مسترد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایات جاری کی کہ کیونکہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اس لئے میرٹ پر ایک ہفتہ میں تعینات کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ اعلٰی تعلیم کے فروغ میں کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔دوسری جانب ایچ ای سی کے نظرثانی ایکٹ کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت چار سال سے کم کرکے دو سال کر دی گئی ہے۔ایک سو اڑتالیس امیدواروں کا انٹرویو ہوگا جنکو پہلے ہی ایک مزید معلومات کیلئے پرفاما بھیجا گیا ہے۔جن میں سے شارٹ لسٹ 54 کو کیا گیا ہے جن کے انٹرویو تین روز کیلئے ہونگے ۔ذرائع کیمطابق سابق چیئرمین بھی انٹرویو دینے کیلئے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker