اسلام آبادتعلیمعلاقائی

عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں پریسٹن یونیورسٹی میں سیرت النبی کانفرنس

اسلام آباد،عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز کے زیر اہتمام پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر پریسٹن یونیورسٹی میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد داد اعوان، سیکرٹری و چیف ایگزیکٹو آفیسر انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین ڈاکٹر غلام علی ملاح اور نیشنل کو آرڈینٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم محمد مرتضی نور نے سیرت طیبہ پر گفتگو کی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مغرب نے چند سال پہلے انسانی حقوق کی بات کی ہے جبکہ اسلام نے 1400 سال پہلے رواداری، حسن سلوک، صبر و تحمل ، ہمسایوں کے حقوق، والدین کے حقوق سمیت دیگر معاشرتی پہلوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار الانبیا نے اپنی بیٹی سے جو سلوک کیا وہ ساری انسانیت کے لئے درس ہے۔ خواتین کے حقوق کی پاسداری ہمیں اسلام نے سکھائی۔ ڈاکٹر دا اعوان نے کہا کہ ربیع الاول شریف امن کا پیغام لے کر آیا ہے۔ حق بات کرنا صبرو تحمل ہی انسانی فلاح کا راستہ ہے۔ ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ کانفرنس کی غرض و غایت عصرِ حاضر میں مسلم امہ کو درپیش مسائل سے بخوبی عہدہ برآ ہونے اور اس کے تابناک اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔ مقررین و مہما نان گرامی نے پریذیڈنٹ پریسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالباسط کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاضی وسیم نے حاصل کی ، بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت سیدہ مومنہ بتول نے پیش کیا جبکہ سید وقار علی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیئے۔کانفرنس میں میزبان یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker