تعلیم

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولزمیں قائداعظم کی ولادت کی تقریب

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اسلام آباد کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت پرجوش طریقے سے منایا گیا ۔اس سلسلے میںبیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولزکے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل(ر)ڈاکٹر غلام قمر پراجیکٹ ڈائریکٹر مذہبی تعلیم تھے ۔تقریب میں ملی نغمے اور قائد اعظم کی شخصیت کےب ارے میں تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں بیسک ایجوکیشن سکولز کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل(ر)ڈاکٹر غلام قمر نے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا اور قائد اعظم کی عملی زندگی کے بارے میں مزید روشنی ڈالی اور امید کی کہ محنت ، ایمانداری اور محبت وطنی کے ذریعے ہم اس مملکت پاکستان کی ترقی میں کیسے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن حمید خان نیازی نے قائد اعظم کی زندگی اور ان کے کردار ایمان ، اتحاد،تنظیم کو اجاگر کیا اور تقریب میں شرکت کرنیوالے مہمانوں ،اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات ،سوشل سوسائٹی کے ممبران ، صحافی برادری اور آفیسران کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے اختتام پر اول ، دوم اور سوم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker