کالم /بلاگز

سندھ کی بدحالی کی وجوہات

‏تحریر: سمیرا وکیل

‎@Sumz_Rajput
سندھ وہ صوبہ ہے جو پاکستان کا معاشی حب ہے سندھ کے شہر کراچی جو روشنیوں کا شہر بھی کہلایا جاتا ہے سندھ کا شہرحیدرآباد خوبصورتی کی مثال آپ تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے صوبہ سندھ کی خوشحالی بدحالی میں تبدیل ہوتی چلی گئی ۔۔بھٹو کی تدفین کے ساتھ ساتھ پیپلرزپارٹی کی تاریخ ،نظریہ ،مقاصد بھی دفن ہوگئے تھے جس کی وجہ سے بھٹو سمیت اس کے بعد بھی دیگر لوگ جنہوں نے صوبے سندھ اور شہر کراچی میں حکمرانی کی انہوں نے اس صوبے کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا کسی نے لسانی کارڈ کھیلا تو کسی نے صوبائی ۔
آج بھی کراچی جیسے بڑے شہر کو بری طرح سے نظر انداز کیا جاتا ہے حیدرآباد ، سکھر ، ٹنڈوالیار جیسے خوبصورت شہر اپنی مثال آپ ہیں لیکن انہیں بھی نظر انداز کیا گیا یہاں تک کہ عوامی مسائل کوئی سننے والا نہیں غریب عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر دو دو ہزار فی خاندان ماہانہ رقم فراہم کرکے ووٹ خریدے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے چلتا آرہا ہے ۔۔
پہلے تو سندھ سے تعلیمی نظام کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ کھوکھلا کیا گیا تاکہ نوجوانوں میں شعور کی کمی ہو جس کی وجہ سے ان کے مستقبل کے ہر اچھے برے فیصلوں کی تمیز ان سے چھین لی جائے اور حکمران جماعت پہلے خود اور پھر بعد میں ان کے بچے یہاں با آسانی طور پر عیش کرسکیں جب میں پانچویں جماعت میں تھی تو کسی سیاسی جماعت کی دہشت سے پورا صوبہ بند ہو جاتا تھا تو کوئی سیاسی جماعت قبضہ گروپ کے تحت علاقوں پر قبضہ کرکے خوف ہراس پھیلاتی تھی اور ٹارگیٹ کلنگ کے ڈر سے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے جاتے تھے اپنے حقوق کی آواز اٹھانے والی عوام کے سروں سے فٹبال کھیلی جاتی رہی سچ میں آج میرے صوبے سندھ کے حالات دیکھ کر میرا دل خون کے آنسوں روتا ہے۔
سندھ کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور یہاں کی حکومت اتنی ہی نا اہل ہم جب تک ذات کی زنجیروں میں جکڑے رہیں گے کبھی اپنے صوبے کی خوشحالی واپس نہیں لوٹا سکیں گے اس کے لیے ہمیں ذات و نسل سے بالا تر ہوکر ایک قوم بن کر فیصلہ کرنا ہے اور سندھ کے اصل دشمنوں کو اقتدار کی کرسی سے نیچے گرا کر اصل حقدار کو بٹھانا ہے جس کا مقصد ذاتی کارڈ کھیلنا نہیں محب وطن پاکستانی کی طرح سب کو ایک پیج پر لا کر ملک کو ہر لحاظ سے مضبوط کرنا ہے
اور اس وقت وزیراعظم عمران خان سے بہتر محب وطن پاکستان کی بہتری چاہنے والا مرد مومن کوئی نہیں ہے جو دن رات ایک کرکے بغیر کسی چھٹی کے اس ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے کام کر رہا ہے ہمیں بھی اب بحیثت قوم اپنی پہچان کرانی ہے اور اب فیصلہ کرنا ہے کہ جو عوام کے وعدے پورے نہیں کرے گا عوام بھی اپنی ووٹ کی طاقت سے اسکی چھٹی کرسکتے ہیں سب سے پہلے ہمیں خود کی عزت کرنا ہوگی تب ہی کوئی حکمران ہماری عزت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker