کالم /بلاگز

تعلیم اور معاشرہ

‏تحریر: احمد فریدی

@ahmad_faredii
پاکستان میں تعلیمی اداروں نے ہمیشہ صرف دعوے ہی کیے مگر تعلیمی نظام بہتر بنانے میں مکمل ناکام رہے۔ وراس وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہماری خواتین کا ہوا ہے آپ جانتے ہیں کہ مرد کا تعلیم یافتہ ہونا صرف ایک شخص کی کامیابی ہے جبکہ عورت کا تعلیم یافتہ ہونا پوری نسل کی کامیابی ہوتی ہے۔
لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب خواتین کا باہر جانا بہت مشکل ہوچکا ہے اور خاص کر دیہات میں تو والدین بلکل بھی اجازت نہیں دیتے۔ میں اگر اپنے علاقے اپنے گاؤں کی بات کروں تو ہمارے ہاں گرلز ہائی اسکول تو ہے نہیں اور جو مڈل سکول ہے اس میں تعداد بہت کم ہے وجہ صرف حالات پہلے جیسے نہیں رہے اور نہ ہی تعلیم کا معیار اور نظام بہتر ہو سکا۔
جب خواتین کو تعلیم سے محروم کردیا جائے گا تو پھر نقصان بھی صرف ایک عورت کا نہیں ہوگا بلکہ پوری نسل کو نقصان اٹھانا پڑے گا اگر نسلوں کی کامیابی چاہتے ہو تو خواتین کو دینی و دنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ آپ کی نسلوں کا مستقبل خوشحال اور مضبوط بن سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker