کالم /بلاگز

‏پاکستان کی روایات و ثقافت

تحریر: محمد حارث ملک زادہ
‎@HarisMalikzada
پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا جس کا مطلب لا اله الا الله ہے یہ ملک درحقیقت مختلف اقوام کی مختلف زبانوں، ثقافت و روایات کے مجموعہ سے تخلیق پایا ہے جس میں انسان ثقافت اور معاشرت کے سیکھنے کے عمل کے ذریعے ثقافت حاصل کرتا ہے ، جو معاشروں میں ثقافتوں کے تنوع سے ظاہر ہوتا ہے، ایک ثقافتی معیار معاشرے میں قابل قبول طرزعمل کی وضاحت کرتا ہے۔ ۔
پاکستان نے ابتدا سے ہی جنوبی ایشیا ،مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے مرکزی جغرافیائی خطے کے اندر ایک الگ اکائی و پہچان بنائی ہے جو سیاحت ، روایات و ثقافت پرمبنی ہے۔ پاکستان کی ثقافت جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کی ثقافت کا مجموعہ ہے۔ ان پاکستانی مختلف اقواموں کی روایات ثقافت بہت سے پڑوسی ممالک ،جیسے دوسرے جنوبی ایشیائی ، ایرانی ، ترک کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا اورمغربی ایشیا کے لوگوں سے بہت متاثر ہوئی ہے اور کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔
اگر میں ذاتی طور پر پاکستان کی قومی ثقافت پر جائزہ و تجزیاتی رائے دو تو اس کے مطابق گلگت بلتستان (اول)، کشمیری و بلوچی (دوم)، سرائیکی ثقافت میں مستحکم یا اصلی حالت میں محفوظ و زیراستعمال ہیں لیکن ا س کے برعکس سندھی، پنچابی اور پشتون، ہزارہ اقوام کی روایات و ثقافت زوال پذیر وغیرمحفوظ ہے جن پر کسی قسم کا عمل نہیں رہا ہے، دیگر چھوٹی بڑی اقوام کی روایات و ثقافت پر بھی عمل کرنے والے تھوڑی تعداد میں رہ گئی ہے آپ میری رائے سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن میری رائے تمام تر ثبوتوں پر مبنی ہےجن میں لباس ، خوراک ، زبان وغیربیشتر نکات ہیں جس میں ہماری بڑی تعداد کا مغرب کی کاپی کرنا اور اپنی ثقافت کو بھول جانا ہے جس پر آپ بھی غورکریں تو اپ کو اندازہ ہوگا کہ روایات و ثقافت کو بھول جانے سے ایک قوم کی پہچان مٹ جاتی ہے۔ پاکستانی ثقافت کے نام تو موجود ہیں لیکن وہ اندرسے کھوکھلی ہے۔
ایک پاکستانی محب وطن اور وقت کے ساتھ ترقی کا خیرخواہ ہونے کی وجہ سے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ پاکستانیوں کواپنی روایات و ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیے ، ہمیں وقت کے ساتھ جدت بھی اختیار کرنا چاہیے پاکستان میں مغربی لباس پہنیں لیکن اپنے علاقائی لباس کو بھی فراموش نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker