تجارت

ڈالر کے چھکے پے چھکے ،ڈبل سنچری کے قریب،حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے

 

کراچی(آئی پی ایس)ڈالر کے چھکے پے چھکے ،ڈبل سنچری کرنے کے قریب پہنچ گیا ،قرضوں کا بوجھ 14سوارب تک بڑھ گیا ،حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح ڈالر کی اسپیڈ اور روپے کی بےقدری جاری، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔
موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا۔جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان سب کو بہا کر لے جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker