تجارت

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس )اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

 

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا نے اگست2022کیلئے ایل پی جی 218روپے فی کلو مقررکردی ہے اور قیمت میں 3روپے فی کلو، 30روپے گھریلوسلنڈر اور114روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے ۔چیئرمین عرفان کھوکھر نے مزید بتایا کہ قیمت میں کمی کے بعدفی کلو 218روپے، گھریلو سلنڈر 2571روپے اور کمرشل سلنڈر 9893روپے مقررکی گئی اور تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہے لہذا ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایل پی جی پالیسی مرتب کی جائے۔ چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہاکہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کیلئے جے جے وی ایل فوری چلایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker