تجارت

پٹرول کتنے روپے مہنگا ہونیوالا ہے ؟ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کو مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی ختم کرنے کا مشور دیدتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 29 روپے60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16 مئی سے فی لیٹرپیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے14 پیسے تک پہنچ جائیگی۔
اگر پیٹرولیم مصنوعات پر سے تمام سبسڈی ختم کردیں تو فی لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھانا پڑے گا جس کے نتیجے میں فی لیٹر پیٹرول 195 روپے کا ہوسکتا ہے۔

اس طرح ڈیزل پر فی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے اور 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لٹر ہوجائے گی۔

مٹی کے تیل پر 16 مئی سے فی لٹرسبسڈی50.44 روپے ہوجائے گی اور اگر سبسڈی ختم کردی جائے تو مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker