تجارت

قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل عوام کی پہنچ سے دور

لاہور(آئی پی ایس)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول، ڈیزل عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا،

 

تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا،

 

ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔تنظیم نے خط میں استدعا کی کہ اوگرا روپے کہ قدر میں کمی پورا اثر صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں دے رہا، اوگرا ایکسچینج ریٹ کا فرق عوام پر ایک ہی بار منتقل کرنے کی اجازت دے۔قبل ازیں گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker