تجارت

تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن،پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرےگا،مزمل اسلم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہاہے کہ حکومتی اصلاحات اور سخت پالیسی اقدامات کی وجہ سے معیشت ، روزگار، انسانی ترقی سے لے کر تمام اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اصلاحات اور سخت پالیسی اقدامات سے معیشت مستحکم ہو گی، ترقی، روزگار، انسانی ترقی سے لے کرتمام اشاریے بہتر ہوں گے۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی پاور ہاؤس بن کر ابھرے گا، طویل عرصے سے کم بچت اور ٹیکسوں کو کم کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلومبرگ پیش گوئی کیمطابق پوٹنشیل گروتھ 2030 تک 4.5 فیصدتک ہو گی پچھلے سال جون دوہزار اکیس میں گروتھ تین اعشاریہ نو فیصد تھی، جو رواں سال بلومبرگ کے مطابق چار اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ کے مطابق آؤٹ پٹ گیپ آئندہ چند سال کیلئے مثبت ہورہاہے، حکومت نے نوجوانوں کیلئے روزگار کا جامع پروگرام شروع کیا ہے ، جس سے ملکی روزگار میں طلب اور رسد میں کمی اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ بلومبرگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker