تجارت

آئی ایم ایف کا دباؤ، ترقیاتی بجٹ تقریباً آدھا کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک کو درپیش معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 48 فیصد کمی پر غور کررہا ہے۔وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب کٹوتی کی تجویز دی ہے جب کہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے فنڈز میں کٹوتی کی مخالفت کردی ہے۔

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ترقیاتی بجٹ میں کمی سے متعلق معاملے پر اختلاف کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 727 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، پہلے 4 ماہ کے دوران مختص ترقیاتی بجٹ کا صرف 14 فیصد یعنی 98 ارب 78 کروڑ روپے ہی خرچ کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker