اسلام آبادتازہ ترینتجارتعلاقائی

پہلے ہینڈ میڈ کاسمیٹکس سینٹر کا قیام ، مسز علی نواز اعوان نے افتتاح کیا

اسلام آباد، اسلام آباد میں پہلے ہینڈ میڈ کاسمیٹکس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا، ہوم میڈ اور ہربل کاسمیٹکس کے معروف برانڈ “MANA” کی Dwatsonایف ٹین مرکز برانچ میں لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا اہتمام سعد خان مروت نے کیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی مسز صائمہ علی نواز اعوان ، سینٹر فوزیہ ارشد اور سینیٹر سیمی ایزدی تھیں، اس موقع پر بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ اس سینٹر میں پہلی مرتبہ کیمیکل فری ہاتھ سے بنے ہوئے کاسمیٹکس دستیاب ہوں گے تقریب کے دیگر مہمانانِ گرامی میں ظفر بختاوری صدر یونائیٹڈ بزنس گروپ، چوہدری ندیم گجر کوارڈینیٹر تاجران اسلام آباد ،اجمل بلوچ، خالد چوہدری ،چوہدری زاہد رفیق،مرزا نثاراحمد،چوہدری اشرف فرزند،ملک شبیر،ضیا چوہدری اور دیگر خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ظفر بختاوری نے مہمانانِ خصوصی کو اپنی کتاب “جہاں دوست” کا تحفہ بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker