اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے اور یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے ملازمین کیلئے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں15 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کو ہونیوالے ریٹائرڈ ملازمین پربھی ہوگا اور نئے اضافے سے 2016 سے 2021 تک کے اضافے ازخود ختم ہوجائیں گے۔

یاد رہے اپریل مین وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker