تجارت

مہنگائی میں پسے عوام کیلئے بری خبر آگئی ،آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور(آئی پی ایس)آئے روز مہنگائی کے باعث غریبوں کیلئے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، اس میں ایک اور اضافہ چکی مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا کر کر دیا۔

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ چکی آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے۔

لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے، گندم سستی ہو گی تو چکی آٹا بھی سستا کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker