پاکستانتجارت

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہری انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی چیمبر آف کامرس نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی،اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker