تجارت

حکومت پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلیاں گرانے کو تیار

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط منظور کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا،

 

نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان بھی آئی ایم ایف کو دیدیا گیا ،آئی ایم ایف کا4100ارب روپے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،حکومتی فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا،

 

مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید بڑھے گے ،نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی،گردشی قرض میں 952 ارب روپے کو ایڈجسٹ کیا جائیگا،صارفین کو ملنے والی 675 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم کی جائے گی ،

 

بجلی کی قیمت میں اضافہ سے 200ارب روپے ریونیو حاصل کیا جائیگا،بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2500 ارب روپے ہے،آئی ایم ایف نے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویزختم کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی کی حمایت کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker